لاہور : پاکستان کے کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی آئی سی سی کی جانب سے میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے۔ انگلش کرکٹر آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے ائن مورگن کی انگلی میں فریکچر ہو گیا۔ مورگن کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ آئن مورگن انجری کے بعد میچ کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔اس بات کا اعلان آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر بھی کیا گیا ۔
اس سے پہلے شاہد آفریدی کی انجری کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں تھیں جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شائد گھٹنے کی انجری کے باعث شاہد آفریدی میچ ہی نہ کھیل پائیں تاہم 18 مئی کو شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں یو بی ایل کی ٹیم کم ہو گئی
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے۔ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ 31مئی کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں شیڈول ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں