اسلام آباد: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر گفتگو۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں امن کے قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کی جانب سے سرحدی آبادی کی مشکلات کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہزار کے نوٹ میں قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی جانب سے 2003 کے سیزفائر معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی صورت میں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کیے جائیں گے اور کمانڈر کی سطح پر بارڈر فلیگ میٹنگ جاری رہے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں