اسلام آباد : پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے۔
ذرائع کے مطابق تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس چبوترے پر کھڑے ہوں گے ،اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔2018 میں 6 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے، وزیراعظم
گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں