لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کی یکم جون کو لاہور آمد پر باقاعدہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا اور تحریک انصاف کی قیادت میں رابطہ ہوا اور انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔ یکم جون کو عمران خان کی لاہور آمد پر علی اصغر منڈا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہزار کے نوٹ میں قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری
ذرائع کے مطابق علی اصغر منڈا تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ علی اصغر منڈا نے 2013ءمیں آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ( ن ) لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں