فاٹا سے منتخب سینیٹر مرزا محمد آفریدی نااہل قرار

06:40 PM, 29 May, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر نوٹس لیتےہوئے نااہل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

مرزا محمد آفریدی پر سول سیکیورٹی کی مد میں 17 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔

یاد رہے کہ مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔
 

مزیدخبریں