مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر فاٹا بل پاس کردیا گیا: مولانا فضل الرحمان

05:16 PM, 29 May, 2018

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے معاملے پر ہم سے اتفاق رائے نہیں کیا گیا، مقامی لوگوں کے تحفظات دور کئے بغیر فاٹا بل پاس کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم میں فاٹا کے عوام کے تحفظات کا خیال نہیں رکھا گیا، ترمیم کی حمایت پر عوام نمائندوں کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، فاٹا کے انضمام کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوچکی ہے، لوگ عوامی نمائندوں سے جواب طلب کر رہے ہیں، ایف سی آر کا قانون ختم، لیکن نئے قانون کا اطلاق نہیں کیا گیا، نئے نظام کی وجہ سے خلا پیدا ہوگیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
 انہوں نے مزید کہا کہ زمینی حقائق وہی ہیں جن کا میں اظہار کرتا آ رہا ہوں، دونوں نے مجھے حکومتی رائے سے آگاہ کیا تھا کہ فاٹا انضمام نہیں ہوگا، رواج ایکٹ پر کارروائی روک دی جائے گی، صرف سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں توسیع کا کہا تھا، ہم نے اس توسیع کی بھی حمایت نہیں کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 2018 میں 6 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے، وزیراعظم
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں