اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے قومی نظام میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی اور 2018 میں 6 ہزار میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ اس سال 35 فیصد اضافی بجلی پیدا کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل افطار میں بجلی کی طلب 24 ہزار 800 میگا واٹ تھی جو ایک ریکارڈ ہے اور اس وقت 28 ہزار 400 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جبکہ 2018 میں بجلی کے 9.2 ارب یونٹ استعمال ہوئے۔
مزید پڑھیں: علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا 2013 میں 6.3 ارب یونٹ استعمال ہوئے تاہم اس وقت پانی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پانی سے اس سال آدھی بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ پانی کے ذخائر میں بہتری آئی تو جون جولائی میں شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک کے 90 فیصد صارفین کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا اس سال 3ہزار90میگاواٹ پن بجلی پیداہورہی ہے اور خسارے والے فیڈرز پر چند گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں