لاہور: ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، لواحقین سراپا احتجاج

03:43 PM, 29 May, 2018

لاہور: لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج کر رہے ہیں۔ لواحقین اور اہل علاقہ میں غم پایا جاتا ہے۔ انھوں نے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: علی اصغر منڈا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

عینی شاہدین کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے گاڑی میں سوار نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی نہ روکنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے راہگیروں کی پروا کئے بغیر فائرنگ شروع کر دی۔

نوجوان کو گولیاں لگنے کے باوجود بھی ڈولفن اہلکاروں نے اپنی بائیک نہ روکی۔ گاڑی میں سوار افراد سے کوئی بھی مشکوک چیز نہ نکلی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے ڈولفن فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 14 سالہ سلیم پانی بھرنے گھر سے نکلا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں