اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دے دیا۔ مرزا محمد آفریدی کو سوشل سیکیورٹی کو 17 لاکھ روپے جمع نا کرانے پر نااہل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ سے نااہل قرار دیا۔ مرزا محمد آفریدی فاٹا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا
یاد رہے کہ مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔
سینیٹ الیکشن کے بعد مرزا محمد آفریدی نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آزاد سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں