فرانس نے 4 منزلہ عمارت کی بالکونی سے لٹکے بچے کو بچانے والے’سپائیڈرمین‘ کو شہریت دیدی

01:26 PM, 29 May, 2018

فرانس نے 4 منزلہ عمارت کی بالکونی سے لٹکے بچے کو بچانے والے’سپائیڈرمین‘ کو شہریت دیدی

پیرس:فرانس کی حکومت نے 4 منزلہ عمار ت کی بالکونی سے لٹکے بچے کو کمال حیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بچانے پر افریقی مسلمان تارک وطن کو شہریت دیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق22 سالہ ماموڈو گساما کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے جو ہفتے کے روز پیرس کے گیئر ڈیو نورڈ ریلوے سٹیشن سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک عمارت کے نیچے ہجوم دیکھا جو چوتھی منزل سے لٹکے ایک چار سالہ بچے کو دیکھ کر خوف زدہ ہورہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان

ماموڈو اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہاتھوں کی مدد سے عمارت پر چڑھ گیا اور چوتھی منزل پر پہنچ کر بچے کو بچالیا۔ اس کے بعد لوگوں نے اسے ’سپائیڈرمین‘ کا نام دیا ہے۔

ویڈیو سکرین شاٹ


اس واقعے کے بعد ماموڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور عوام نے اس تارکِ وطن کو فرانسیسی شہریت اور میڈل دینے کی درخواست کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب فرانسیسی صدر نے بھی اس سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔پیرس کی میئر اینے ہڈالگو نے بھی ماموڈو کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خطرات، اہم انکشافات

میئر پیرس نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’ ماموڈو گاساما کو مبارک باد جس نے گزشتہ شب اپنی بہادری سے ایک بچے کی جان بچائی۔ میں نے آج ہی اس سے فون پر بات کی اور اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:چکن کری اچھی بنالیتا ہوں،اہلیہ کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی:محمد حفیظ
ماموڈو نے بتایا کہ مجھے بچوں سے محبت ہے اور جب میں نے بالکونی سے گرتے بچے کو دیکھا تو سوچا کہ سیڑھیوں سے جانا بے کار ہوگا اسی لیے میں نے فوری طور پر ایک منزل سے دوسری منزل تک جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے خطرے کو بھی نظرانداز کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں