چکن کری اچھی بنالیتا ہوں،اہلیہ کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی:محمد حفیظ

12:39 PM, 29 May, 2018

لاہور:آئی سی سی کی جانب سے مشکوک باﺅلنگ ایکشن پر پابندی اور پھر دوبارہ اجازت ملنے والے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے اپنی گھریلو زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے کبھی کھانا بنایا ہے ؟ جس کا جواب آل راﺅنڈر نے دیتے ہوئے کہا کہ وہ چکن کری اچھی بنالیتے ہیں، لیکن میری اہلیہ مجھے کچن میں جانے کی اجازت نہیں دیتی،کبھی کبھار قہوہ بنالیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ ورلڈ کپ 2019 ءکھےلنے کے لئے تیار ہیں جبکہ لارڈز اور ایڈیلیڈ پسندیدہ گراﺅنڈز ہیں، مستقبل کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن ملک کی خدمت کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کون ٹیم میں شرکت کرے گا ؟

خیال رہے کہ محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ کے لئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا اور ان کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم نے برطانیہ کو لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں