ممبئی:بالی ووڈ کی نامور اداکارہ گیتا کپور نہایت کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”پاکیزہ“کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ گیتا کپور 57برس کی عمر میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں انتقال کرگئیں۔فلمساز اشوک پنڈت نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیتا کپور نے اپنی آخری سانس ممبئی کے ایس آر وی اولڈ ایج ہوم میں لی۔
یہ بھی پڑھیں:45 دن بیٹری ٹائم کیساتھ لینوو کا نیا فون سامنے آگیا
اشوک پنڈت نے لکھا وہ گیتا کپور کی لاش کے پاس کھڑے ہیں جنہیں ان کے بچوں نے نہایت محتاجی کی حالت میں ایک سال قبل ایس آر وی اسپتال میں تنہا چھوڑدیاتھا، جہاں وہ اپنے بچوں کا انتظار کرتی رہیں لیکن کوئی ان سے ملنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں:ارجن رام پال کا اہلیہ سے علیحدگی کااعلان
خیال رہے کہ بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ گیتا کپور کو ان کا کوریو گرافر بیٹا راجہ کپور گزشتہ سال بیماری کی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، وہ ہسپتال میں گزشتہ کئی مہینوں سے زیر علاج تھیں۔1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پاکیزہ“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ گیتا کپور کو 21 اپریل کے روز بلڈ پریشر کی مرض کے باعث ممبئی کے ایس آر وی ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا جب کہ ان کے کوریو گرافر بیٹے راجہ کپور کو داخلہ فیس جمع کرانے کا کہا گیا تو وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کا کہہ کر رفو چکر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا
اداکارہ آج کسمپرسی کی حالت میں انتقال کر گئیں۔فلم میکر اشوک پنڈت نے ان کی موت کی خبر ٹوئٹ کے ذریعے دی، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کی بھرپور نگہداشت کی کوشش کی تاہم اپنی اولاد کے انتظار نے انہیں بے حد لاغر کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ گیتا کپور نے 100سے زائد فلموں میں بطور جونیئر آرٹسٹ کام کیا ہے لیکن انہیں فلم ”پاکیزہ“ اور ”رضیہ سلطانہ“ کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں