لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلش ٹیم کو حد سے زیادہ پُراعتمادی لے ڈوبی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں اوور کنفیڈنس تھی یہی وجہ ہے کہ اس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے توقعات سے بڑھ کر کھیل پیش کیا اور انگلش کمنٹیٹرز نے بھی ٹیم کی خوب تعریف کی۔
مزید ٌپڑھیں: نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ہوں گے
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہتری کی بنیادی وجہ سفارش کا خاتمہ اور کھلاڑیوں کا پاکستان سپر لیگ میں بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع میسر آنا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی سلیکشن کمیٹی اور کوچز تگڑے ہیں جو کوئی سفارش قبول نہیں کرتے ایک منصوبے کے تحت سب کو چلایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے بات ہوئی اور انہیں کہا کہ ہم دورہ انگلینڈ کے منتظر ہیں اور اس مقصد کے لیے آپ بھی ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2018 میں صنعتی ترقی 2013 کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھ چکی ہے، وزیراعظم
نجم سیٹھی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ فوج نے دہشت گردی کے خلاف ملک میں بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے ہوم کنڈیشنز بہتر ہو گئی ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے ملک میں کھیلنے کے لئے ٹیموں کو دعوت دے رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں