ایون فیلڈ ریفرنس،شریف خاندان کیخلاف سماعت آج پھر ہوگی،کیپٹن(ر)صفدر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے

09:22 AM, 29 May, 2018

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خطرات، اہم انکشافات

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں پیشی کے لئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدرآج اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کریں گے۔عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ پیشیوں کی سنچری بھی قریب ہی ہے جبکہ سوالنامے کے جوابات بالکل تیارہیں اور سوالات کی تیاری تو جے آئی ٹی کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پہلے ہی اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں