خیبر پختونخوا میں انضمام پر فاٹا ترقی کرے گا :آرمی چیف

خیبر پختونخوا میں انضمام پر فاٹا ترقی کرے گا :آرمی چیف
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹا یوتھ جرگہ کی ملاقات ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مبارکباد دی ۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹا یوتھ جرگہ نے ملاقات کی ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا سے دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ، ہم نے قربانیاں دے کر امن حاصل کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں ، ہم نے قربانیاں دے کر امن حاصل کیا ۔