جانیئے لذیز اسپرنگ چکن رول بنانے کی آسان ترکیب

جانیئے لذیز اسپرنگ چکن رول بنانے کی آسان ترکیب

10:40 PM, 29 May, 2017

لاہور: ماہ صیام کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ افطار میں  پکوڑوں کے بغیر افطاری کو نامکمل سمجھا جاتا ہے, اسی طرح رول اور سموسے بھی افطاری کا بنیادی جز مانے جاتے ہیں, جسے بچوں کیساتھ کیساتھ بڑے بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔

ذیل میں آسان اور صحت بخش اسپرنگ رول بنانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے جن میں کئی سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغی کے کی صورت میں پروٹین بھی شامل ہے۔

اجزاء:
فلنگ بنانے کے لیے

تیل 4 کھانے کے چمچ
ابال کر ریشہ کی ہوئی چکن ایک کپ
گاجر باریک باریک کٹی ہوئی ایک کپ 

شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک کپ
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک کپ
ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
سرکا ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
رول کے لیے:

رول پٹی 12 عدد
میدہ ایک کھانے کا چمچ
پانی حسب ضرورت
تیل تلنے کے لیے
ترکیب:
فرائی پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر اس میں سفید زیرہ شامل کریں اور فرائی کر لیں۔ پھر اس فرائی پین میں چکن، تمام سبزیاں اور مصالحے ڈال کرکے اچھی طرح مکس کریں جبکہ پانچ منٹ فرائی کرکے فلنگ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ایک کھانے کے چمچ میدے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں۔

رول کی پٹیوں میں فلنگ کی کچھ مقدار ڈال کر اسے فولڈ کریں اور کنارے میدے کے پیسٹ سے چپکا کر رکھتے جائیں۔ایک الگ پین میں ڈیپ فرائی کے لیے تیل گرم کرلیں، اس میں ایک ایک کرکے تیار شدہ رول ڈالیں اور درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں۔فرائنگ سے قبل تیار شدہ رول کو ایک مہینے تک فریز کیا جاسکتا ہے جبکہ حسب ضرورت فرائی کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں