فٹ بال کی دنیا کا مایہ ناز کھلاڑی خیرباد کہہ گیا

روم: فٹ بال کے میدانوں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے والے اٹلی کے فرانسسکو ٹوٹی نے پروفیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا۔فرانسسکو ٹوٹی نے اپنے کیریئر کے واحد فٹ بال کلب روما کی جانب سے آخری میچ کھیلا،وہ25 برس اسی اطالوی کلب سے وابستہ رہے۔

10:30 PM, 29 May, 2017

اطالوی فٹ بال لیگ کے میچ میں روما نے گینو کے خلاف اپنا میچ تین ،دو سے جیت لیا تاہم سارا اسٹیڈیم اداس نظر آیا ?لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو ٹوٹی نے 25 برس ایک ہی کلب سے کھیلنے کے بعد پروفیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔انہوں نے 16 برس کی عمر میں فٹ بال کلب روما کو جوائن کیا ،22 برس کی عمر میں کم عمر ترین کپتان بنے اور 40 برس کی عمر میں کلب کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اسی کلب کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں