دبئی : مایہ ناز جنوبی کورین کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے امریکہ کے بعد عرب ممالک میں بھی اپنا تیار کردہ انتہائی پتلا ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کروا دیا۔
کمپنی کے بنائے ہوئے اس ٹی وی کی موٹائی 2.6 ملی میٹرز ہے یہ اتنا پتلا ٹی وی ہے کہ اس کو کسی بھی دیوار کے ساتھ مقناطیس کی مدد سے چپکایا جا سکتا ہے اور اس کی تصویر کا معیار بھی نسبتا بہتر ہے۔
یہ پتلا ترین ٹی وی لاس ویگاس کے الیکٹرانک شو میں پہلی مرتبہ جنوری 2017 میں نمائش کے لئے رکھا گیا تھا جس کے بعد اب گذشتہ روز یہ پتلا ترین ٹی وی دوبئی میں بھی متعارف کر وادیا گیا ہے۔ اس کا فریم اس طرح کا ہے کہ یہ چل رہا ہو تو دیکھنے والے کو دیوار میں کھڑکی کا گمان دیتا ہے۔