مجھے ڈرانے کے لیے کیس بنایا گیا، عمران خان

مجھے ڈرانے کے لیے کیس بنایا گیا، عمران خان

نتھیا گلی:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان نے کہا ہے کہ کیس نواز شریف پر چل رہا ہے مجھے ڈرانے کے لیے کیس کیا گیا ہے میں نے غلطی کی ہو گی تو نااہل ہوں گا اگر نواز شریف نااہل ہو جائیں گے تو میرا نااہل ہونا چھوٹی قربانی ہو گی پیر کی شام میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں سکوں ہی سکون ہے اگر غلط کام نہ کیا ہوا تو پھرفکر کس بات کی ہے آدمی آرم و سکون کی نیند سوتا ہے میں بچپن ہی سے نتھیاگلی آتا ہوں موسم گرما کی چھٹیاں یہاں پہاڑوں میں ہی گزرتی تھیں.

انہوں نے کہا کہ کیس نواز شریف پر چل رہا ہے اور مجھے ڈرانے کے لیے کیس بنایا گیا ہے پاکستان میں پچھلے 20سالوں سے یہی ہوتا ہے کہ چلو ہم کرپٹ ہیں تو باقی سارے بھی کرپٹ ہیں ایک کہتا ہے کہ تم کرپٹ ہو اور دوسرا اس کو کرپٹ کہتا ہے پھر دونوں چپ کر کے بیٹھ جاتے ہیں پاکستان جیسا خوبصورت کوئی ملک نہیں ہے لندن صرف بچوں کو ملنے جاتا ہوں روزے کے بہت فائدے ہیں روزہ رکھ کر ورزش کرنے کا زیادہ فائدہ ہے روزہ رکھ کر دن کو سو جانا بجائے فائدے کے نقصان ہے اس لیے میں روزے کی حالت میں بھی ورزش کرتا ہوں عمران خان نے کہا کہ میرا مقصد ہے جو پاکستان کو آگے لیکر جاتا ہے وہ میرا پسندیدہ ہے جو کرپشن کر کے ملک کو نقصان پہنچاتا ہے اسے میں سخت نا پسند ہوں ایک ہزار ارب روپیہ کرپشن کی نظر ہو رہا ہے باہر چلا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں