ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا 5 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے ایک ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ان دونوں اداکاروں کو دیباکر بینرجی نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے اور بہت جلد اس کی شوٹنگ کا آغازکیا جائے گا۔
فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔یہ فلم ارجن کپور کی بالی ووڈ میں ڈیبیو فلم تھی، جبکہ پرینیتی چوپڑا نے پہلی مرتبہ اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔ان دونوں کی جوڑی اور فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ تجزیہ کاروں کی جانب سے بے حد پسند اور بےحد سراہا گیا تھا، تاہم اس کے بعد یہ ایک ساتھ کسی اور فلم میں نظر نہیں آئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں