نئی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل , ویڈیو میں ایک بچہ پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیروں پر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے

08:06 PM, 29 May, 2017

Read more!

برازیل: ایسی ہی ایک نئی حیران کن ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے۔اس ویڈیو میں ایک بچہ پیدا ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیروں پر چلتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔41 سیکنڈز دورانیے مشتمل پر اس ویڈیو کو فیس بک پر اب تک 68 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، جبکہ اسے 1.55 ملین مرتبہ شیئر بھی کیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ جس کی پیدائش کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، نرس کی مدد سے اپنے پیروں پر چل رہا ہے۔یہ ویڈیو کہاں کی ہے اور کب بنائی گئی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، تاہم لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی حیران ہورہے ہیں۔

ایک طرف جہاں پیدائش کے بعد بچے اپنی آنکھیں کھولنے میں کچھ وقت لیتے ہیں، وہیں اس بچے نے اپنے ننھے قدموں سے چل کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

نیویارک کی ایک میڈیکل یونیورسٹی نے بچے کے چلنے کی اس عادت کو Stepping reflex کا نام دیا، ان کے مطابق ایسے بچے کا اپنے پیروں پر چلنا کوئی معجزہ نہیں، کیوں کہ چند بچوں میں پیدا ہونے کے 2 ماہ بعد تک اس طرح چلنے کی عادت برقرار رہتی ہے جو انہیں بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

مزیدخبریں