ممبئی:بالی ووڈ کی وہ شخصیات جو آپس میں رشتےدار ہیں لیکن کوئی جانتا نہیں ،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی گئی ہے یقیناً آپ بھی اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔
اودے چوپڑا،اداکارہ روشنی:
بالی ووڈ کے نامور اداکار اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں ۔اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔
سوناکشی سنہا،پوجا روپل:
نامور اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔
عامر خان ،علی ظفر:
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستانی اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیں۔
لتا منگیشکر،شردھا کپور:
لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں لیکن کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔
کاجول،رانی مکھر جی:
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں