لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا با برکت مہینہ شروع ہوچکا ہے ، تاہم ان دنوں میں گرمی کی شدت بھی زوروں پر ہے جس کی وجہ سے روزہ دار کو پانی کی سخت کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ہم اپنی زندگی کی چند عادت کو تبدیل کر لیں تو ہم اپنے جس میں پانی کی کمی کو کنٹرول کر سکتے ہیں جبکہ روزے کی حالت میں پاس کی شدت بھی کم ہوجا تی ہے۔
آ ج ہم آپ کو چند ایسی ہی عادات کے بارے میں آگاہ کریں گے جو جو روزے کے دوران آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا شکار بناسکتی ہیں۔
موسم کو نظرانداز کرنا
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ موسم آپ کے جسم پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، موسم میں آنے والی تبدیلی جسم میں پانی کی سطح پر اثرانداز ہوتی ہے۔ اگر ارگرد کا ماحول بہت زیادہ خشک ہو تو یہ آپ کے پسینے پر اثر انداز ہوتا ہے اور دن بھر کے لیے جسم کو درکار پانی کی ضروریات پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سیدھی سی بات ہے جتنا زیادہ پسینہ آئے گا اتنا ہی جسم میں پانی کم ہوگا جبکہ ہوا کے معیار میں تبدیلی نظام تنفس پر اثرانداز ہوتی ہے اور سانس کے ذریعے زیادہ پانی باہر خارج ہوکر ڈی ہائیڈریشن کا باعث بنتی ہے۔ اس سے بچنے کے لیے دن کا آغاز یا وقت سحر پر 8 اونس گلاس پانی ضرور پینا عادت بنائیں۔
جلد کو سورج سے بچانا
ہماری جلد میں جسم کا ایک عضو ہوتی ہے اور سورج کی تمازت اس پر اثرانداز ہوکر جسم میں پانی کی سطح کو کم کرتی ہے۔ عمر میں اضافہ بھی جلد کے لیے نمی کو متوازن رکھنے کے حوالے سے مشکلات کا شکار کردیتا ہے تو رمضان کے دوران سورج سے بچنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
متوازن غذا سے دوری
اجناس، پروٹین، پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا ایک صحت مند جسم کی کنجی ثابت ہوتی ہے، مگر یہ خاموشی سے دن بھر میں جسم میں پانی کی سطح پر اثرانداز بھی ہوتی ہے۔ پھل اور سبزیاں پانی سے بھرپور ہوتے ہیں خاص طور پر کھیرے ، تربوز اور خربوزے وغیرہ، ان کو رمضان میں اپنی غذا کا حصہ بناکر جسم میں پانی کی سطح کو بڑھانے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ غذا میں کاربوہائیڈریٹ کو باہر کرنے سے بھی جسم خاموشی سے ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے۔ دلیہ، اجناس پر مبنی پاستا اور برآن چاول کا استعمال اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔
بہت زیادہ سفر کرنا
اب یہ کام کے لیے ہو یا تفریح کے لیے، سفر کرنے کی عادت ڈی ہائیڈریشن کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، جب آپ معمول کے مطابق باہر گھومتے پھرتے ہیں تو آپ کی غذائی عادات سب سے پہلے متاثر ہوتی ہیں اور اکثر صحت کے لیے نقصان دہ اشیاءکو استعمال کیا جاتا ہے، اسی طرح پانی کا استعمال کم ہوجاتا ہے جوکہ رمضان میں ویسے ہی کافی کم ہوچکا ہوتا ہے۔
تناو¿کے شکاررہنا
تناو¿ گردوں کے غدود پر اثرانداز ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں تنا? کا باعث بننے والے ایک ہارمونایلڈوسٹیرون کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہے جو جسم میں پانی اور منرلز کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ اس ہارمون کی زیادہ خارج ہونے کا مطلب ہے کہ گردوں میں نمکیات کی سطح بڑھ رہی ہے جو جسم سے پیشاب کے راستے خارج ہوتی ہے اور پانی کی سطح گرنے لگتی ہے۔
جنک فوڈ کا استعمال
اگر آپ افطار کے وقت جنک فوڈ یا پراسیس گوشت کا استعمال کرتے ہیں جن میں نمک کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تو وہ موٹاپے یا ذیابطیس کے خطرات بڑھانے کے ساتھ جسم میں پانی کی سطح کم کرنے والی غذا بھی ہے۔ جب آپ کا جسم نمک سے بھرا ہوا ہوتا ہے تو پیشاب زیادہ آتا ہے اور ڈی ہائیڈریشن کا امکان بڑھ جاتا ہے، تو جنک فوڈ کی بجائے تازہ اشیائ سے افطار کو ترجیح دیں۔
چائے یا کافی کا زیادہ استعمال
رمضان کے دوران ایک یا دو کپ کافی یا چائے کا استعمال تو ٹھیک ہے مگر ان مشروبات کی زیادہ مقدار زیادہ پیشاب کا باعث بنتی ہے اور جیسا بتایا جا چکا ہے کہ اس سے جسم میں موجود پانی کی زیادہ مقدار خارج ہوجاتی ہے۔ تو اگر رمضان میں چائے یا کافی کا استمعال کم کرکے لیموں پانی کا زیادہ استعمال کریں تو یہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا? کے لیے بہتر ہے بلکہ روزے کے دوران پیاس کا احساس بھی زیادہ نہیں ستائے گا۔