لاہور : پنجاب اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ـقائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر کی قرارداد کے ساتھ یکجا کر کے مشترکہ طور پر ایوان میں پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئیـ قرار داد میں اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت ا نوٹس لیں اور موثر طور پر اپنا کردار ادا کریںـ قرار داد میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک روز قبل 12مظلوم کشمیریوں اور کمانڈر سبزار بھٹ کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئیـ
قرار داد میں بھارتی حکومت کے ظلم و استبداد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی عوام ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے گیـ قرار داد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم بند کروانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کا رلاتے ہوئے عالمی اداروں بشمول اقوام متحدہ، اوآئی سی اور عالمی قوتوں وک کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا مزید موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرےـ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیـ