بیوی کے فون کا اثر، سینیٹر میاں عتیق تقریر بھول گئے

03:40 PM, 29 May, 2017

اسلام آباد: گرمی ہی نہیں بیوی کا فون بھی اوسان خطا کر دیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے سینیٹ کے اجلاس کے دوران جہاں ایم کیو ایم کے سینیٹر نے تقریر کرنے سے معذرت کر لی۔

سینیٹر میاں عتیق نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیگم کا فون سننے لابی میں گئے تھے اور فون سننے کے بعد تقریر کے قابل نہیں ہیں۔ جس پر چیئرمین سینیٹ سمیت ارکان کے قہقہے گونج اٹھے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کے نہ آنے پر چیئرمین سینیٹ برہم ہو گئے۔ سینیٹ اجلاس ملتوی کر دیا اور سیکرٹری خزانہ کو چیمبر میں طلب کر لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں