بیرونِ ممالک کا دورہ کامیاب رہا، اچھے نتائج برآمد ہوئے، ٹرمپ

03:28 PM, 29 May, 2017

واشنگٹن : مشرق وسطیٰ اور یورپ کا نو روزہ دورہ مکمل کرکے لوٹنے پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ممالک کے دوروں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ان کے اس دورے کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے پیرکی صبح ٹوئٹر پر متعدد بیانات جاری کیے، یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ کے لیےان ا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔

سخت محنت طلب۔ لیکن اچھے نتائج کا حامل۔ساتھ ہی انھوں نے امریکی مرکزی دھارے والے ذرائع ابلاغ کے بارے میں اپنی طویل عرصے سے جاری اپنی شکایت کا تذکرہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ وائٹ ہاﺅس سے لیک' ہونے والی رپورٹیں من گھڑت ہیں، جوفیک نیوز میڈیا نے پھیلائی ہیں۔

بقول صدرجب آپ 'ذرائع کے مطابق' کے الفاظ دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ یہ فیک نیوز میڈیانے جاری کی ہے، اور وہ کوئی نام نہیں بتاتے، عین ممکن ہے کہ ایسے ذرائع وجود ہی نہیں رکھتے ہوں۔ لیکن 'فیک نیوز' لکھنے والے تحریر کرتے ہیں۔ فیک نیوز ہی دشمن ہے!۔نھوں نے شکایت کی کہ مغربی ریاست مونٹانا میں گذشتہ ہفتے ایوانِ نمائندگان کے خصوصی انتخاب کے دوران، ڈیموکریٹس اور نیوز میڈیا کی پوری کوشش کے باوجود ری پبلیکن نے ہی کامیابی حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں