ممبئی: بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کو کون نہیں جانتا وہ کسی توارف کے محتاج نہیں ہے انھوں نے کم عمر میں اپنی محنت سے اپنے کام کا لوہا منوایا۔ان کے 3 بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی ان کی بیٹی سہانا ابھی صرف 17 برس کی ہوئی ہیں لیکن ان کی مقبولیت کے ابھی سے ہی چرچے ہیں۔ ابھی سے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں ہے.شبانہ اعظمی نے ٹویٹر پر سہانا کی اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے الفاظوں کو یاد رکھنا سہانا خان مستقبل میں بہت اچھی اداکارہ ثابت ہوگی ‘،’میں نے ویڈیودیکھی ہے جس میں سہانا اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں ،یہ ویڈیو بہت زبردست ہے میری دعائیں سہانا کے ساتھ ہیں‘۔
شاہ رخ خان نے فوراً جوابی پیغام دیتے ہوئے شبانہ اعظمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’آپ کے الفاظ میری چھوٹی بیٹی کیلئے بڑی حوصلہ افزائی ہیں‘۔
رواں برس کی ابتدا میں سہانا خان کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نےاسکول میں ہونے والے پلے میں سنڈریلا کا کردار ادا کیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں