لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت سے نام ایسے ہیں جن کے بارے میں سوچنا بھی کہ اب ہم انھیں کبھی نہیں دیکھ پائیں گے سوہان روح ہے نہ صرف شوبز انڈسٹری سے بلکہ سمجای حلقوں میں بھی وہ برابر مقبول تھے ۔ان شخصیات کو شاید ہم ہر سال بالعموم پورا سال اور پھر رمضان المبارک میں بالخصوص اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دیکھتے تھے اور مختلف مذہبی پروگرامز میں شمولیت اختیار کر کے یہ ستارے ان شوز کا حسن بڑھاتے تھے۔لیکن سال 2016کچھ ایسا اآیا کہ ان عظیم ہستیوں کو ہم سے چھین لے گیا اور اب کتنی ہی ٹرانمیشنز اآئیں لیکن یہ ہستیاں ہمیں کبی اس انداز میں نظر نہیں آئیں گی۔
1۔امجد صابری
پاکستانی قوالی کے معروف نام اور ہر دلعزیز شخصیت امجد صابری 22جون 2016 کو صرف 39سال کی عمر میں شہید ہو گئے امجد صابری پاکستان میں اور خاص طور کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا نشنہ بنے اور نا معلوم افراد نے ان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔امجد صابری کی مشہور زمانہ نعت بھر دو جھولی میری یا محمد اور تاجدار حرم آج بھی سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں ۔گزشتہ سال تقریبا ہر چینل پر امجد صابری کو ثنائے خدا اور ثنائے مصطفی کرتے دیکھا گیا لیکن بد قسمتی سے سال 2017 کے رمضان میں ہم ان کو اپنی اسکرینوں پر نہیں دیکھ پائیں گے۔
2۔عبدالستار ایدھی
پاکستانی معاشرے کو ایک مقام اور بے سہاروں کو سہارا دینے والے عبدالستار ایدھی کے نام سے شاید ہی کوئی نا واقف ہو ۔عبدالستار ایدھی ایدھی فاونڈیشن کے بانی اور روح رواں تھے ان کے جانے سے پاکستانی معاشرے کا ایک ایسا خلا پیدا ہوا کہ اب صدیوں نہیں بھرا جا سکے گا ۔ایدھی صاحب 8جولائی 2016 کو کئی لو گوں کو نے آسرا و بے یار و مدد گار چھوڑ گئے ۔ایدھی صاحب کو ہم ہر رمضان میں خصوصی طور پر سماجی و فلاحی کاموں میں ان کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے دیکھتے تھے لیکن اس رمضان یہ نورانی چہرہ دیکھنے سے ہم محروم ہوں گے۔
3۔فاطمہ ثریا بجیہ
معروف لکھاری ،سماجی کارکن اور کئی ڈراموں کی تخلیق کار فاطمہ ثریا بجیہ 10 فروری 2016 کو فوت ہوئیں۔فاطمہ ثریا مختلف تاک شوز میں بحثیت مصنف اور حقوق نسواں کی ماہر کے طور پر نظر اآتیں تھیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاطمہ ثریا معروف شاعر اور مصنف انور مقصود کی بڑی بہن تھیں۔
4۔جنید جمشید
وائٹل سائنز سے شہرت پانے والے جنید جمشید نے وہ کامیابیاں سمیٹیں جو کسی کسی کے حصے میں ہی آتی ہیں .جنید جمشید نے موسیقی کی دنیا سے آغاز کیا اور پھر دین کی طرف لوٹ آئے اور ان کا شمار بہترین علما میں ہونے لگا 7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید ایک فضائی حادثے کا شکار ہو گئے اور خالق حقیقی سے جاملے ۔ہر رمضان کی طرح اس رمضان ہم ان کی خوبصورت آواز میں حمدو نعت سے اس رمضان محظوظ نہیں ہو سکیں گے۔