آسٹریلوی آل راﺅنڈر مارکس سٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے فٹ قرار

02:42 PM, 29 May, 2017

سڈنی: آسٹریلوی میڈیکل سٹاف نے آل راﺅنڈر مارکس سٹوئنس کو آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے مکمل فٹ قرار دے دیا۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد سٹوئنس اب سکواڈ کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سکواڈ کے ہمراہ ہونگے ۔

آسٹریلوی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ اے کا پہلا میچ 2 جون کو کیویز کے خلاف کھیلے گی۔ سٹوئنس بھارت میں کھیلی گئی انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سٹوئنس نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور اب وہ چیمپئنز ٹرافی میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے ہو گا جبکہ کینگروز 2 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گا۔

مزیدخبریں