'پاکستان کلبھوشن کیس کے تمام ثبوت عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے گا'

02:10 PM, 29 May, 2017

اسلام آباد: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں تمام ثبوت پیش کرے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن ایک بھارتی ایجنٹ ہے اور ہمارے پاس اس کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اشتر اوصاف نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے موقف کو مسترد نہیں کیا اور عبوری فیصلہ کسی ملک کی شکست یا فتح نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا مگر ملکی سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی سے رہنمائی لی جائیگی۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ پاکستان قومی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں