مظفرآباد: آزادکشمیر یونیورسٹی کے اسکالر نے پانی صاف کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا،شعبہ کیمسٹری کے اسکالر محمد عاشق چوہدری کوکامیاب تحقیق پر ایم فل ڈگری کا اہل قرار دے دیا گیا ،محمد عاشق چوہدری نے اپنا تحقیقی کام ڈاکٹر راشد محمود ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری کی زیر نگرانی مکمل کیا ،اپنی تحقیق کے دوران اسکالر نے پانی کو قدرتی طریقہ سے صاف کرنے پر کام کیا اور نیا طریقہ دریافت کر لیا،کامیاب تحقیق پر اسکالر مذکور کو ایم فل ڈگری کا اہل قرار دے دیا گیا،وائس چانسلر سمیت یونی ورسٹی انتظامیہ نے کامیاب تحقیق پرکیمسٹری اور طالب علم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
آزادکشمیر یونیورسٹی کے طالبعلم نے پانی صاف کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا
01:38 PM, 29 May, 2017