اسلام آباد: سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی جانب دائر درخواست پر عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں منی ٹریل سمیت دیگر اضافی دستاویزات جمع کرا دی گئیں۔
دستاویز میں نیازی سروسز کو پاکستان میں ظاہر نہ کرنے سے متعلق وجوہات، ٹیکس، سٹیٹمنس ، راشد علی خان کی طرف سے بھجوائے گئے 20 ہزار پونڈز اور بارکلے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئی ہیں۔
ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور جھوٹ جیسے جرائم میں ملوث پائے گی۔
In contrast, I predict JIT will find NS, while he held PM office guilty of tax evasion, money laundering & perjury (Qatari letter) https://t.co/djNSlAqQI6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2017
کپتان کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور شاید نااہل قرار دے دیئے جائیں گے وہ سن لیں کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا کے "گاڈ فادر" سے نجات دلانے کی یہ ایک حقیر سی قیمت ہو گی۔
Those who think I am playing with fire & might get disqualified, it will be a small price to pay to rid Pak of corruption mafias' Godfather.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2017
دوسری جانب توہین عدالت پر عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد گوندل اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ توہین عدالت کے مرتکب نہیں۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی مضبوطی کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں کام کر رہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں