کشمیری بھارتی فوج کو پتھر کے بجائے گولیاں ماریں ، بھارتی آرمی چیف

کشمیری بھارتی فوج کو پتھر کے بجائے گولیاں ماریں ، بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف نے خواہش ظاہر کی کہ کشمیری عوام بھارتی فوج کو پتھر مارنے کے بجائے گولیاں مارے۔جنرل بپن راوت نے کشمیر میں جاری جنگ کو ڈرٹی وار بھی قرار دیا۔
بھارتی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر کشمیری مظاہرین پتھراو کی جگہ ہتھیار استعمال کریں تو انہیں خوشی ہوگی۔جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ جب کشمیری مظاہرین پتھراو اور پٹرول بموں سے حملہ کرتے ہیں تو وہ اپنی فوج کو نہیں کہہ سکتے کہ انتظار کرو اور مرجاﺅ۔بھارتی آرمی چیف نے کشمیر میں جاری جنگ کو ڈرٹی وار قرار دیا۔
یاد رہے برہان وانی کی شہادت سے شروع ہونے والی آزادی کشمیر کی تحریک بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے۔بھارتی فوج نے ظلم کی آخری حدوں کو پار کرتے ہوئے برہان وانی کے قریبی ساتھی سبزار بٹ کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد آزادی کی تحریک میں مزید تیزی آگئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں