ممبئی: ماہ رمضان پاکستان سمیت دنیا بھر میں شروع ہو چکا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان پورے مذہبی جوش و خروش سے اس ماہ کے روزے رکھتے ہیں نہ صرف دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے بلکہ اس رحمتوں والے مہینے میں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ اس ماہ صیام کے روزے بھی رکھتے ہیں اوران ہی میں بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہما قریشی بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی رمضان المبارک میں بھی اپنی فلموں کی شوٹنگ کے باعث گھر سے دور ہیں اور پہلے روزے کی سحری کے وقت اداکارہ کو والدہ کی یاد ستانی لگی جس پر اداکارہ نے ٹوئٹ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہماقریشی کااپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور پہلی سحری کرتے ہوئے والدہ کی کمی محسوس کررہی ہوں جب کہ اللہ مجھے ہمت دے کیوں کہ روزے کی حالت میں بھی دن بھر مصروف رہوں گی ۔ہما قریشی نے بہت سی کامیاب فلمیں دیں جن میں سب سے زیادہ مشہور ڈیڑھ عشقیہ ہے ۔اس کے علاوہ ان کی کامیاب فلموں میں بدلہ پور،گینگز اآد وسے پور،جالی ایل ایل بی ٹو اور ایک تھی ڈائن بھی شامل ہیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اداکارہ ہما قریشی اپنی فلموں ’’دوبارہ‘‘،’’وائسرائے ہاؤس‘‘ اور ’’کالا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔