کینبرا: آسٹریلیا افغان سیکورٹی فورسز کے تربیتی مشن کے لئے افغانستان میں مزید اپنے فوجی افغانستان بھیجے گا۔ افغانستان میں مزید فوجی تعنیات کرنے کی درخواست نیٹو کی جانب سے گئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر دفاع میرسی پائن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں افغانستان کی مرکزیت کو دیکھتے ہوئے افغانستان میں مزید آسٹریلوی فوجیوں کی تعنیاتی مناسب اور بروقت کی گئی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کا کہنا ہے کہ ان کے مشرق وسطٰی کے دورے کے دوران نیٹو حکام کی جانب سے افغانستان میں مزید فوجیوں کی تعنیاتی کے لئے درخواست کی گئی تھی جس پر ان کی حکومت افغانستان میں مزید فوجی بھیج رہی ہے۔
ادھر آسٹریلوی حکام نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں مزید 30 فوجی بھیجے گا۔ تاہم ان کی تعنیاتی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ تا حا ل نہیں ہوا۔
آسٹریلیا اب تک افغانستان کے علاوہ عراق اور شام میں 780 کے قریب فوجی بھیج چکا ہے جبکہ افغانستان میں لوکل آرمی کو تربیت دینے کے لئے 2001 سے 2014 کے دوران 1500 کے لگ بھگ سپاہی تعنیات ہیں جو کہ بہت بڑی شراکت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں