کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

11:55 AM, 29 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ وغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ماہ صیام کے دوران افطاراور سحر میں بھی اکثر علاقوں میں بجلی نہیں ہوتی۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ شہر میں چھ گھنٹے جبکہ گردونواح میں آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اندرون بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں چوبیس گھنٹوں میں صرف چارگھنٹے بجلی ہوتی ہے جبکہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

بلوچستان میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو پینے کے پانی کی دستیابی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صوبے کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی ٹیوب ویلوں کے ذریعے ہوتا ہے جب اتنی طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تو عوام کو پینے کے پانی کا مسئلہ رہتا ہے ۔

مزیدخبریں