صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتے، وفاقی حکومت کو سندھ کی حمایت درکار ہے:مراد علی شاہ

03:14 PM, 29 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کے اجلاس کے منٹس درست نہیں ہیں اور اس حوالے سے سندھ حکومت کی حمایت کے بغیر وفاقی حکومت ملک میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

نیوز کانفرنس میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے مسائل کے پیش نظر نئی کینالز کے لیے پانی کی کمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چولستان کو آباد کرنے کے لیے نگراں حکومت نے فیصلہ کیا تھا اور پنجاب حکومت نے جنوری 2024 میں اس پروپوزل کو تیار کیا تھا، جس کے بعد ارسا نے اس کی منظوری دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جب یہ معاملہ ایکنک میں آیا تو سندھ کے نمائندے نے اس پر اعتراض کیا اور اس کے بعد سی سی آئی میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت میٹنگ میں کسی بھی نئی کینال کی منظوری نہیں دی گئی تھی، اور میٹنگ کے منٹس غلط طریقے سے جاری کیے گئے۔

مزیدخبریں