لاہور:سابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ، عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان ملک نے حال ہی میں اپنا پہلا روزہ رکھا۔ اس خوشی کے موقع پر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی، جس میں ازہان کو پھولوں کا ہار پہنے اور خوشی سے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی روزہ کشائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا، "پہلا روزہ مبارک ہو میرے چھوٹے سے چیمپئن کو۔ بابا کو تم پر فخر ہے، اللہ تمہارا روزہ قبول کرے اور اپنی برکتوں سے نوازے۔"
یہ پوسٹ شعیب ملک کے اور ازہان کے درمیان محبت بھری بانڈنگ کی عکاسی کرتی ہے، جیسا کہ شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ازہان ان کے لیے صرف بیٹا نہیں بلکہ بہترین دوست بھی ہے۔