نیوزی لینڈ کی 73 رنز سے فتح، پاکستان کی سیریز کے آغاز میں مایوس کن شکست

12:05 PM, 29 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

نیپئر : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان 44.1 اوورز میں 271 رنز تک محدود ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ: پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور 50 رنز تک تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ تاہم، مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کی 199 رنز کی شراکت داری نے نیوزی لینڈ کے اسکور کو مستحکم کیا۔ چیپمین نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ محمد عباس نے 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس کے باعث نیوزی لینڈ نے 344 رنز کا ہدف پاکستان کو دیا۔

پاکستان کی جانب سے عرفان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بیٹنگ: پاکستانی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور عثمان خان نے 83 رنز کی شراکت داری بنائی، لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بابر اعظم نے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اور سلمان آغا نے 58 رنز بنائے، تاہم پوری ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے نیتھن سمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں