پیٹرول ایک روپے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار

پیٹرول ایک روپے سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔


پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 29 مارچ سے کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا اور اسے موجودہ قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے۔


حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان عوام کے لیے کسی حد تک ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔