طبیعت میں بہتری، چودھری پرویز الہٰی پمز سے اڈیالہ جیل منتقل

08:04 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ پرویز الہی دو روز سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرویز الہی اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت بہتر ہونے اور تمام ٹیسٹ کلیئر آنے کی وجہ سے انہیں دوبارہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں