اسلام آباد : ضمنی انتخابات 2024 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
نیو نیوز کے مطابق امیدوار ایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انتخابی نشان گھوڑا ہوگا۔سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔
پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36، وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا۔
پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290، ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔