پی ٹی آئی کور کمیٹی کے لطیف کھوسہ پر تحفظات

07:44 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی وکلاء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کیے۔ ارکان کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے اہم کیس میں پیش نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا۔ اس پر لطیف کھوسہ نے موقف پیش کیا کہ قانونی امور پر ہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس پر کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ آپ کا موقف تسلی بخش اور آپ کے قد کے مطابق نہیں ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور کہا کہ کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کر جاتے۔

مزیدخبریں