آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

06:28 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

نواب شاہ :  صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔

آصفہ  بھٹو کے مقابلے میں  کسی  نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔این اے 207 نواب شاہ کی سیٹ صدر آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ 

آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار پارلیمانی سیاست میں قدم رکھا ہے۔ اس سے پہلے وہ پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا سیل دیکھ رہی تھیں۔ 

مزیدخبریں