پنجاب میں 200 سے زائد پولیس ملازمین منشیات فروشو ں کے سہولت کار ہیں: رپورٹ میں انکشاف

06:21 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب میں200سے زائد پولیس افسران اوراہلکارمنشیات فروش کے سہولت کار نکلے۔  10اضلاع کے 234پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ 


نیو نیوز کے مطابق منشیات فروشوں کے سہولت کارافسران اور اہلکاروں کی جیو ٹیگنگ مکمل  کرلی گئی ہے۔لاہورکے30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کےسہولت کاریا براہ راست منشیات فروشی میں ملوث ہیں جن کے خلاف35مقدمات درج   ہیں۔ فیصل آباد کے 62پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث ہیں ان کے خلاف24مقدمات درج  ہیں۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکاربطورسب انسپکٹر،اےایس آئی،کانسٹیبل اورڈرائیورمختلف تھانوں میں تعینات  ہیں۔ منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2اہلکار جیل میں ہیں ۔ 


پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ چرس،ہیروئن،آئس،کرسٹل پاؤڈرجیسے خطرناک نشے کی تفصیلات بھی جیو ٹیگنگ رپورٹ کاحصہ بنائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں