چینی کمپنیوں نے داسو اور تربیلا کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

05:31 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کردیا ہے۔  مقامی عملے کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد اب دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا گیا ہے تاہم چینی باشندے تاحال خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم پر تقریباً 500 چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں۔

منصوبے پر کام کرنے والے اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چینی کمپنی نے کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھر پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں