بابراعظم کو ایک بار پھر کپتانی دینے کا فیصلہ

12:30 PM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی سی بی نے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کا کپتان تبدیل کر کے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ شب اجلاس میں بھی تمام سلیکٹرز نے بابر اعظم کے نام کی سفارش کی تھی اور ایک بار پھر قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بابر اعظم کو دینے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے۔ پی سی بی بابر اعظم سے بات چیت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا، استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

 
تاہم پاکستان سپر لیگ (ن) میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے بطور کپتان ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

مزیدخبریں