عالیہ حمزہ، صنم جاویدضمانت کے بعد نئے مقدمے میں گرفتار

11:20 AM, 29 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  سے سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو ضمانت کے بعد نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے  دونوں خواتین کی عدالت میں طلبی کیلئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کر دی،دونوں خواتین کو کمرمشانی میانوالی پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمے میں  گرفتار کیا گیا۔

عالیہ حمزہ اور ضم جاوید کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نو مئی کو تھانہ شادمان کو نزر آتش کرنے کے مقدمہ میں دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست دو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر لی گئی تھی۔

مزیدخبریں