لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کیلئے 4 اپریل کو طلب کر لیا ہے
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔
عدالتی حکم میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہی کی میڈیکل رپورٹس داخل کرائی ہے اور یہ نشاندہی کی کہ 17 مارچ کو پرویز الہی واش روم میں گر گئے. جس کی وجہ سے ان کی پسلی فیچر ہوئی.
تحریری حکم میں بتایا گیا کہ میڈیکل افسر نے پرویز الہی کو دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے. پرویز الٰہی کو عدالت پیش نہیں کیاگیا. اسی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں ہوسکی.
واضح رہے کہ عدالت نے اسی مقدمے میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ضمانت پر رہائی کی الگ الگ درخواستیں مسترد کر دیں تھیں.