سٹیٹ بینک نے دو دن کیلئے بینکوں کے اوقات کار بڑھا دئیے

10:59 PM, 29 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔ 
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 30 مارچ اور 31 مارچ کو تمام بینک بشمول نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن بالترتیب شام 4 اور 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ 
واضح رہے کہ رمضان میں سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے مطابق بینک عوامی لین دین کیلئے پیر تا جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو صبح ساڑھے 8 بجے سے ایک بجے تک عوامی لین دین ہو گا۔ 

مزیدخبریں